بلاول بھٹو زرداری نے دس نکات پر مبنی اپنا وژن عوام کے سامنے پیش کردیاہے،حاجی شریف خان خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما و حلقہ پی بی 39کوئٹہ ٹو سے نامزدامیدوار حاجی شریف خان خلجی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دس نکات پر مبنی اپنا وژن عوام کے سامنے پیش کردیاہے انشاء اللہ 8فروری کا سورج پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا،ملک میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئے ملک انتخابات ملتوی ہونے کامتحمل نہیں ہوسکتا۔یہ بات انہوں نے نواں کلی اوردیگر علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حاجی شریف خلجی نے کہا کہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے چاہئیں عوام انتخابات سے بھاگنے والوں کے چہرے پہچان چکے ہیں انتخابات ملتوی کرنے کے خواہشمند ملک اور قوم کے خیرخواہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں میں بلاول بھٹو ایک بے داغ لیڈر ہیں کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں صرف وہ لوگ الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں جنہیں کوئی راستہ نظر نہیں آ رہاآنیوالا وقت پیپلز پارٹی کاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے 10نکاتی منشور کااعلان کردیاہے جس میں عوام کو روزگار،مکانات کی فراہمی پی پی پی کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق دور میں اقتدارمیں رہنے والی قوم اور مذہب پرست جماعتوں نے عوام کی خدمت کی بجائے صوبے اور کوئٹہ شہر کی ترقی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن اورخوردبردکی نظرکئے عوام 8عوام کوووٹ کی طاقت سے ایسے امیدواروں کو مستردکردیں جنہوں نے عوام کی خدمت کی بجائے اپنے ذاتی بینک بیلنس میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8فروری کو عوام گھروں سے باہر نکل کرپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے انتخابی نشان”تیر“ پر مہرلگاکر انہیں کامیاب بنائیں انشاء اللہ پیپلزپارٹی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے