انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد بلوچستان کو فروخت کر نے والوں کا راستہ روکنا ہے، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان گرینڈا لائنس کے سربراہ و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 کوئٹہ سے امیدوار نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو بلوچستان کے نام پر بلوچستان کو فروخت اور اقتدار کے بدلے صوبے کے مسائل پر پردہ ڈالنے والوں کا راستہ روکیں گے، بلوچستان اور کوئٹہ شہر کے لوگ شعوری جدوجہد کا حصہ بن کربلوچستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور آئندہ نسلوں کی خوشحالی کیلئے اپنے حصہ کا کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے زہری ٹاؤن ہزار گنجی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرمحمود زہری کی قیادت میں مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد بلوچستان گرینڈ الائنس میں شامل ہونے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے گرینڈ الائنس کے امیدوار میر ہمایوں عزیز کردکی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مادر وطن بلوچستان کی عزت، وقار، ناموس اورقومی غیرت کیلئے اپنی زندگی وقف کردی ہے، اس مٹی میں ہمارے اکابرین، سیاسی کارکنوں کا لہو شامل ہے اس کی عزت وقار ناموس کا دفاع کریں گے انہوں نے کہاکہ انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد بلوچستان کے نام پر بلوچستان کو فروخت کر نے والوں کا راستہ روکنا ہے ان لوگوں کا راستہ روکنا ہے جنہیں بلوچستان کے مسائل پر پردہ ڈالنے کیلئے حکومتوں سے نواز جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیااصولی سیاسی جدوجہد کے ذریعے اجتماعی قومی حقوق کا دفاع کرتے ہوئے صوبے سے بدحالی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں اور وقت کا تقاضاء بلوچستان کیلئے ایک شعوری جدوجہد کا حصہ بن کربلوچستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور آئندہ نسلوں کی خوشحالی کیلئے اپنے حصہ کا کردار ادا کریں۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے کہاکہ نوابزادہ لشکری رئیسانی کی قیادت بلوچستان کے اجتماعی قومی حقوق کا فاع کرتے ہوئے سریاب اور صوبے میں تعلیم، صحت، روزگار جیسے بنیادی مسائل کے حل کیساتھ ساتھ اجتماعی قومی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ ہماری ترجیح ہوگی کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سریاب اور صوبے بھر میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر ز کا جال بچھائیں اور یہ تب ممکن ہے جب آٹھ فروری کو کوئٹہ شہر اور سریاب کے لوگ لوگ حقیقی سیاسی قیادت کا انتخاب کریں گے، اس موقع پر محمود زہری کی قیادت میں مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے بلوچستان گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سراوان ہاؤس بلوچستان کا نمائندہ گھر ہے اور یہ گھر ہمارے آباؤ اجداد کا مسکن اور عزت رہا ہے اور ہمیشہ رئیگا، انہوں نے کہاکہ ہماری امید یں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے وابستہ ہیں وہ ہماری عزت اور قومی غیرت کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس جدوجہد میں ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔