الیکشن اپیلیٹ بنچ کا ڈاکٹر محمد نواز خان کاکڑ کبزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ الیکشن اپیلیٹ بنچ نے حلقہ پی بی ون سے جمعیت علماء اسلام امیدوار ڈاکٹر محمد نواز خان کاکڑ کبزئی کی اپیل منظور اور ریٹرننگ افیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دیا،بلوچستان ہائی کورٹ کا یہی کہنا تھا کہ ٹیکنیکل اور کلریکل مسٹیک پر کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہو سکتے اس میں پی بی I ژوب سے جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی کوئی بدنتی نظر نہیں آرہی۔ لہٰذا ڈاکٹر محمد نواز کبز ئی الیکشن لڑ سکتا ہے اس فیصلے کے بعد حلقہ انتخاب میں اطمینان اور خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ہے۔