3 جنوری سے نرسنگ آفیسر امام بلوچ لاپتہ ہیں جس سے کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے، ارشاد احمد بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ارشاد احمد بلوچ نے کہا ہے کہ 3 جنوری سے نرسنگ آفیسر امام بلوچ لاپتہ ہیں جس سے کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں نقیب، سیف اور عر فان کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ نرسنگ آفیسر امام بلوچ 3 جنوری سے لاپتہ ہیں امام بلوچ ایک قابل نر سنگ آفیسر ہو نے کے ساتھ ساتھ ایک شریف النفس انسان تھے جنکا کسی بھی سیا سی سر گرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ امام بلوچ کو بازیاب کروانے میں کردار ادا کرے ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان نے جب پولیس سے رابطہ کیا تو پو لیس کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 24 گھنٹوں کے دوران امام بلوچ کو بازیاب نہیں کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔