کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، نوشکی، چاغی، قلات، تربت، گوادر، کیچ، توبہ اچکزئی، کان مہترزئی اور پنجگور میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7، نوکنڈی میں 9 اور تربت میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی اور گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد، گوادر میں 55 اور نوکنڈی میں 31 فیصد ریکاڑڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے