کوئٹہ، 35 سال قبل تعمیر ہونے والے پل عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں تعمیر ہونے والا پہلا پل عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پل کی حفاظتی دیواریں گرنے کے باعث کسی بھی وقت حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ اور ڈبل کو ملانے کیلئے 35 سال قبل تعمیر ہونے والے پل کی حالت خستہ ہوگئی۔ پل کی دونوں جانب حفاظتی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں مقامی افراد کے مطابق نشے کے عادی افراد سریے چرانے کیلئے پل کی دیواریں توڑرہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اکثر مقامات پر دیواریں بالکل غائب ہیں جس سے کسی بھی وقت حادثہ پیش آسکتا ہے پل کے بیچ گڑے بھی پڑے ہوئے ہیں، اسٹریٹ لائٹس بھی خراب ہیں۔مقامی افراد کے مطابق سرکاری افسران بھی معائنہ کرنے نہیں آتے۔ دوسری جانب کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے سیکرٹری سے رابطہ کرکے پل کے مرمت کی درخواست کی ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل ترقیاتی کام نہیں کئے جاسکتے اور تعمیر و مرمت کے فنڈز بھی ختم ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے