ملک بھرمیں فیس بک اور ٹوئٹر کی سروسز ڈائون

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملک بھر میں فیس بک ،ٹوئٹرکی سروسز ڈائون ہو گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے اکثر شہروں سے یہ شکایات آرہی ہیں کہ فیس بک ، ٹوئٹر کام نہیں کر رہے ۔یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے صارفین کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔

عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سروس کیوں ڈائون ہوئی تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے