حماد اظہر اور صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئی۔لاہور کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حماد اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی، ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر کی اپیل مسترد کر دی۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے پی ٹی آئی رہنما کی اپیل پر فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کا حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ادھر لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف بھی اپیلیں خارج کر دیں۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔واضح رہے کہ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 119 ، 120 اور پی پی 150 سے کاغذات جمع کروائے تھے، انہوں نے مریم نواز کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے