بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کرکٹ اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں،احمد شہزاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں بلوچستان کےنوجوانوں کےلیےکرکٹ اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ بلوچستان میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن صرف مواقع کی کمی ہے، صوبے کے لوگوں کے لیے مجھ سے جو ہوسکے گا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جان اچکزئی سے بات کی ہے کہ میں یہاں ’احمد شہزاد کرکٹ اکیڈمی‘ قائم کرنا چاہتا ہوں، اس کے لیے مجھے ان کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے حوالے سے بہتر سہولیات فراہم کریں تاکہ نوجوانوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے