بلوچستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو کی مہم آج سے شروع ہو گی، سید زاہد شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینٹر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ سات روزہ انسداد پولیو مہم بلوچستان بھر میں 8 جنوری سے شروع ہوگی، مہم کے دوران 25لاکھ 96ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیاہے۔ 2021۔کے بعد اب تک بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ تاہم تشویش کی بات یہ ہے کہ 2023 میں صوبے کے پانچ اضلاع کوئٹہ، پشین،چمن،حب اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ڈھائی سال بعد ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پولیو کے انسداد کے لئے پر عزم ہیں۔صوبائی کوارڈینٹر نے کہا کہ مخلصانہ کوششوں کے باعث بلوچستان گزشتہ دو سالوں سے پولیو فری صوبہ قرار پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز نے ہرطرح کے سخت ترین موسمی حالات کے باوجود قومی فریضہ کی ادائیگی میں اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے ہیں، معمول کے حفاظتی ٹیکہ جاتی نظام کو بھی مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے۔سید زاہد شاہ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران11 ہزار399کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی۔جن میں 9ہزار116 موبائل ٹیمیں،958 فکسڈسائٹ او ر630ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے