الیکشن میں اگر بدعنوان عناصر کو دوبارہ مسلط کیا گیاتو ملک وملت مزید تباہی وبربادی کی طرف جائیں گے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ الیکشن میں اگر سلیکشن ہوا یا وہی بدعنوان عناصر کو دوبارہ مسلط کیا گیاتو ملک وملت مزید تباہی وبربادی کی طرف جائیں گے۔عوام الناس اگر مسائل کا حل چاہتے ہیں تو دیانت دار امیدواران،حقیقی جمہوری اسلامی پارٹی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی ہی ملک وملت کو تباہی وبربادی سے بچاسکتی ہے۔بلوچستان کے تمام اضلاع میں مسائل کے حل اور انقلابی منشور کے تحت نئی قیادت جماعت اسلامی دے رہی ہے۔کردار،قربانی،خدمات وجدوجہد کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں بلوچستان کے عوام باربارحکومت میں رہنے والی نااہل پارٹیوں،جھوٹے وعدے کرنے والوں کو مستردکرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،مسلط شدہ نااہل منتخب نمائندوں،لاڈلوں،سپرلاڈلوں کو مستردکرنے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں قومی وصوبائی حلقوں پر اہل پڑھے لکھے مخلص دیانت دارامیدواروں کونامزد کیے ہیں عوام الناس 8فروری جماعت اسلامی کے اہل دیانت داردین دار خدمت گار امیدواروں کوووٹ دیکر مسائل کے حل کی راہ ہموار کریں۔اب تک جتنی بھی پارٹیاں بلوچستان حکومت میں اقتدارمیں آئی ہیں جتنے امیدوار کامیاب ہوئے عوام ان سب سے مایوس ہیں وہ خود تو قومی دولت لوٹ کارمالامال ہوئے مگر عوام کو بدحال پریشان اورمسائل کے دلدل میں پھنسا دیے ہیں۔بلوچستان کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل کا واحددیرپاحقیقی حل صرف جماعت اسلامی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریگی۔ اے پی ڈی ایم کے بلوچستان جماعتوں نے بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے کوئی آوازنہیں اُٹھائی یہ نااہل لوگ پارلیمنٹ میں اپنی تنخواہوں مراعات میں اضافے کیلئے توپانچ سال فعال وسرگرم رہے مگر بلوچستان کے عوام کو پریشان کیلئے کچھ نہیں کیا۔ سلگتے مسائل جوں کے توں ہیں۔ لاپتہ افرادکی بازیابی،سی پیک کے ثمرات سے محرومی،بلوچستان میں تعلیم،صحت ودیگر حقوق کی فراہمی کے حوالے سے مقتدرقوتوں کی طرح بلوچستان سے منتخب ہونے والے نااہل امیدواران اور ان کی پارٹیاں بھی خاموش تھی پارٹیوں کو خاندانی موروثی پراپرٹیاں بنانے والے اہل بلوچستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے یہ صرف اپنی ذات کے خیر خواہ ہیں انہیں بلوچستان کے پریشان حال عوام،درپدر ماؤں بہنوں کے مسائل غربت پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور حل کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے