احمد شہزاد نے بلو چستان کے کرکٹرز کے لئے قومی لیول کی کرکٹ اکیڈ می بنا نے کے فیصلہ کیا ہے، جان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر اطلات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بلو چستان کے کرکٹرز کے لئے کوئٹہ میں قومی لیول کی کرکٹ اکیڈ می بنا نے کے فیصلہ کیا ہے جس کے لئے حکومت بلو چستان انہیں زمین فراہم کریگی، احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لئے آوز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کوسول سیکر ٹریٹ کوئٹہ میں قومی کرکٹر احمد شہزاد کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگراں صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا کہ حکومت بلو چستان کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے کوشاں ہیں، احمد شہزاد کو بلوچستان آنے کی دعوت دی تھی جس پر انہوں نے اپنے قیمتی وقت سے بلو چستان کے نوجوانوں کے لئے وقت نکالا احمد شہزاد کا بلوچستان کے ساتھ دلی لگاؤ ہے، احمد شہزاد نے ہمیشہ بلوچستان کے ٹیلنٹ کے لئے آواز اٹھائی ہے، احمد شہزاد نے پی ایس ایل میں کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لئے آوز بلند کی ہے۔جان اچکزئی نے کوئٹہ میں قومی لیول کی کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لئے کرکٹر احمد شہزاد کو زمین کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر قومی کر کٹر احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈیٹرز جب پی ایس ایل جیتی تو کوئٹہ کے لوگوں نے بہت پیار دیا، عزم تھا زندگی میں جو کچھ کر سکا کوئٹہ کے کھلاڑیوں کے لئے کرؤں گا یہاں کے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم نہیں کی جاتی کوئٹہ کے نوجوانوں کے لئے کر کٹ آکیڈمی بنارہا ہوں اکیڈمی بنانے کے لئے بلوچستان حکومت کی مدد چاہیے ہوگی کوشش ہوگی یہاں کے کرکٹرز پی ایس ایل اور قومی ٹیم میں کھیلیں۔ احمد شہزاد نے کہاکہ بلو چستان دیگر صوبوں کے بانسبت تھوڑا پیچھے رہ گیا ہے ہمیں ماضی کی باتوں کو نظر انداز کر کے آگے کے لئے سوچنا ہوگا،مستقبل میں بلو چستان میں کرکٹ سمیت باقی گیمز میں بھی بلوچستان کی نوجوانوں کی مدد کریں گے دبئی کے امپائر گروپ بھی بلوچستان کے نوجوان کیلئے سرمایہ کاری کرے گی جب مقامی لوگ آواز اٹھائیں گے تو پی سی بی سمیت سب ایکشن لیں گے بدقسمتی سے ایک دفعہ پھر ہم سٹریلیا سے ہار گئے جن سینئرز پلیئرز سے توقعات تھیں وہ پوری طرح تو قعات پر نہیں اترے سینئرپلیئرز کو کارکردگی دیکھانی چاہیے تھی شکست کی کوئی صفائی نہیں ہوتی جلد از جلد غلطیاں ختم کرنی ہوگی جلد ہی قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔