پاکستان کے نوجوان اس وقت مایوسی کا شکار ہے،میرلیاقت جان لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ء میرلیاقت جان لہڑی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان اسوقت مایوسی کا شکار ہے انہیں پارٹی ہی مایوسی سے باہر نکال سکتی ہے عوام 8فروری کے انتخابات میں ”تیر“ پر نشان لگاکر پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں انشاء اللہ پیپلز پارٹی نوجوانوں کو مایوس نہیں کریگی۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وحدت کالونی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعت سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ میر لیاقت جان لہڑی نے نئے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے علاقے میں پیپلز پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث نوجوانوں میں مایوسی پائی جائی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے نواجونوں کیلئے یوتھ کارڈ،کسانوں کیلئے کسان کارڈ اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کرنے کیلئے منشور کا اعلان کیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی اور سولر پینل فراہم کریگی اور ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں گے اس کے علاوہ بے گھر افراد کو مفت گھر تعمیر کرکے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو بینظیر انکم سپورٹ کی طرز پر مدد فراہم کریں گے اور مزدوروں کے لئے بینظیر انکم کارڈ متعارف کرایا جائیگا۔ اس موقع پر امین اللہ درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام با شعور ہوچکی ہے اور انشا ء اللہ 8 فروری کا سورج میر لیاقت لہڑی اور پیپلز پارٹی کی جیت کی نویدلیکر طلوع ہوگااور حلقے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے