پاکستان کا مستقبل بلوچستان کے خواتین سے ہے، شانیہ خان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ویمن لیڈ الائنس بلوچستان (ڈبلیو ایل اے بی) کی تین سالہ پروجیکٹ ویمنز وائس لیڈرشپ پاکستان کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں نگراں مشیر وزیر اعلیٰ برائے سوشل ویلفیئر اینڈ وومن ڈویلپمنٹ شانیہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وومن لیڈ الائنس بلوچستان نے خواتین کے حقوق کے لئے زبردست جدوجہد کی ہے اور اس میں کوئی شک نہی پاکستان کا مستقبل بلوچستان کے خواتین سے ہے۔ سابق اسپیکر بلوچستان راحلیہ درانی نے کہا کہ ایسے نیٹ ورک کی بدولت خواتین کو مواقع ملتے ہیں اور وہ ایمپاور ہوکر معاشرے کے لیے مثبت کردار نبھاتے ہیں۔ ایس ایس پی کوئٹہ سٹی پری گل ترین نے کہا کہ خواتین کی پولیس میں شمولیت کی وجہ سے اب خواتین کا اعتماد بحال ہوگیا ہے اور ان کے مسائل تیزی سے حل ہورے ہیں، سید سکندر شاہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کہا کہ وومن لیڈ الائنس جیسے نیٹ ورکس سے ہمیں فائدہ ہوتا ہے اور ہم خواتین کے لئے بہتر پالیسی بناسکتے ہیں اس کے علاہ جہاں اراء تبسم ڈپٹی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ، شازیہ ریاض ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ، سیماب رفیق ڈائریکٹر ایجوکشن نے بھی خطاب کیا اس کے ساتھ سینئر صحافی میر بہرام بلوچ نے خواتین کو لازم ہے کے وہ اپنے خواہشات کے مطابق لازمی ووٹ کاسٹ کریں، ظفر بلوچ، منظور بلوچ جنرل سیکرٹری بی یو جے نے میڈیا الائنس جو کہ وومن لیڈ الائنس کا ایک کارنامہ تھا جس کے بدولت میڈیا اور کوئٹہ کا سوشل سیکٹر قریب ائے اور خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے میں مد ملا۔ اس کے علاوہ علاالدین خلجی ریزڈنٹ کوارڈینٹر عورت فائنڈیشن نے کہا کہ ایڈوکسی نہ ختم ہونے والا ایجنڈا ہے اور ہم اسے اس وقت تک پایا تکمیل تک پہنچائیں گے کہ جب تک خواتین کے مسائل حل نہ ہو۔ اس کے ساتھ سول سوسائٹی اور وومن لیڈ الائنس سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کی میزبانی میر بہرام لہڑی اور زارہ حسن نے کی، ویمن لیڈ الائنس بلوچستان کے تین سالہ سفر اس کی کامیابیوں اور چیلنجز پر ثناء درانی نے روشنی ڈالی اور انہوں نے کہا کہ یہ اختتام نہی یہ ابتداء ہے اور ہم پروجیکٹ کے ساتھ کاذ پہ چلتے ہیں اور وومن لیڈ الائنس کے مقاصد کو ہم لے کر چلیں گیں، تقریب کے شرکاء نے ویمن لیڈ الائنس بلوچستان (ڈبلیو ایل اے بی) پروجیکٹ ویمنز وائس لیڈرشپ پاکستان پروگرام کے کامیابی سے اختتام کو سراہا۔