میری اچھی کارکر دگی آج میرے لئے میر ی نیکی کا باعث بنی ہے، پرنس فیصل داؤد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیر پرنس فیصل داؤد نے کہا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے کی لاگت سے قلات ٹو چمن نیشنل ہائی وے کی تکمیل کو 2002سے لیکر 2007تک ایک مختصر عرصے میں مکمل، ساڑھے آٹھ ارب کی لاگت سے کوئٹہ تاقلات گیس کی فراہمی اور سوراب کے عوام کو ڈھائی ارب کی لاگت سے ایل پی جی گیس سپلائی کا تحفہ دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے علی الماس جتک آباد کوئٹہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ سابق صوبائی وزیر پرنس فیصل داؤد نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب کے علا وہ صوبے بھر میں تر قیا تی منصوبے مکمل کروائے ہیں زرعی قرضے معاف کروائے صوبے کے زمیند اروں کو ٹیوب ویلز کی مد میں سبسڈی دلائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر میں مخلص نہیں ہوتا تو اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا نہ کرتا اور آج یہ میرے لئے باعث شرمند گی ہوتا لیکن یہ خو شی کی بات ہے کہ میری اچھی کارکر دگی آج میرے لئے میر ی نیکی کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مر تبہ پھر سیا ست میں قدم رکھا ہے امید ہے کہ عوام کی طاقت مجھے کامیابی دلوائے گی۔اس موقع پر قبائلی و سیا سی رہنماء حاجی میر غلام نبی، ملک عبد الوہاب بنگلزئی، آمنہ مینگل، ٹکری ظہور قلندرانی، پیٹر مسیح فہد رودینی، زرک درانی نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے