بلو چستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونلز کا 17 اپیلوں پر سماعت 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونلز نے چھٹے روز 17 اپیلوں پر سماعت کر تے ہوئے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ہفتہ کو بلو چستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جج محمد ہاشم کاکڑنے سابق وزیر اعلی جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف دائر پانچویں اپیل بھی خارج کر تے ہوئے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو برقرارر کھتے ہوئے جام کمال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے،مخالف فریق نے جام کمال پر اقامہ رکھنے کا اعترا ض کیاتھاسماعت کے دوران جام کمال خان کے وکیل نے کہا کہ جام کمال کااقامہ 2018 میں مدت ختم ہوچکی ہے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے نواب ثناء زہری اور سردار اختر مینگل کی اپیلوں پر سماعت8جنوری تک ملتوی کردی دونوں سابق وزراء اعلی پر اقامہ ہولڈرہونے کے اعتراضات ہیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹریبونل نے اپیلوں کی سماعت مکمل کر لی جسٹس ہاشم کاکڑ نے چھٹے روز 17 اپیلوں پر سماعت کی جس کے دوران 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جبکہ ٹریبونل نے 1 اپیل مسترد جبکہ 5 اپیلوں کو خارج کردیاجبکہ سماعت کے دوران ٹریبونل نے 8 اپیلوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے