انڈونیشیا،امام مسجد دوران سجدہ انتقال کر گئے

جکارتہ(ڈیلی گرین گوادر)انڈونیشیا میں امام مسجد شیخ نفیس سعد دوران نماز چل بسے، ان کی موت سجدے کی حالت میں ہوئی۔انڈونیشیا کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک میں ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی علاقے کلیمنتن کی مسجد میں نماز فجر کے دوران امام کی موت واقع ہوئی۔

انڈیپنڈینٹ اردو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران نماز امام صاحب سجدے میں گئے تو کافی دیر تک نہ اٹھے اور موت کے بعد زمین پر لیٹ گئے۔ جس کے بعد جماعت میں کھڑے موذن نے نماز مکمل کرائی۔

امام مسجد کی دوران نماز اور وہ بھی سجدے کی حالت میں موت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔واقعے کی ویڈیو پاکستان میں شیئر ہونے پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے کیا کہ نمازیوں کو امام کو فوری طبی امداد پہلے دینا چاہیے تھی یا نماز مکمل کرنا چاہیے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے