انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں مکمل سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائیں، شاہ عرفان احمد غرشین

خاران(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں مسلسل فعال رہیں،حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں مکمل سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائیں، پرامن اور شفاف انتخابات کی نگرانی کے لئے الیکشن کمیشن،کمشنر آفس اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے کمشنر آفس خاران میں اپنے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا، اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر رخشان ڈویژن طاہر حسن خان سمیت رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع خاران واشک،نوشکی، چاغی کے ڈپٹی کمشنرز/ ڈی آر اوز، آر اوز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز پولیس آفیسرز شریک ہوئے، اجلاس میں 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کیلئے تیاریوں، انتظامات اور پولنگ اسٹیشنز سیکورٹی سے متعلق بریفننگ دی گئی۔اجلاس میں کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین نے کہا کہ تمام اضلاع میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں مسلسل فعال رہیں، انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے، 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کیلئے صوبائی حکومت نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پر امن اور شفاف انتخابات کی نگرانی کے لئے الیکشن کمیشن، کمشنر آفس اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے