انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ، بلوچستان نیشنل پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت کریں گے اور مرکزی قیادت اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری سے حتمی شکل دینگے اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں میر یعقوب بلوچ، نذیر کھوسہ، شمائلہ اسماعیل اسی طرح رخشان ڈویژن میں ثنائبلوچ، بابو رحیم مینگل، حاجی ہاشم نوتیزئی، میر بہادر خان مینگل، مکران ڈویژن میں واجہ نذیر بلوچ، ڈاکٹر غفور بلوچ، حاجی زاہد بلوچ، میر حمل کلمتی، سید احسان شاہ، عبدالواحد بلیدی، لسبیلہ ڈویژن میں بیرسٹر جہانزیب، جمیل گچکی، قلات ڈویژن کی سطح پر پرنس آغا موسیٰ جان، ٹکری شفقت لانگو، چیئرمین آصف بلوچ، غفار بلوچ سیاسی جماعتوںکے ساتھ انتخابات کے حوالے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دیں گے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے