انتخابات ملتوی کرانے کے قرارداد کی منظوری قابل مذمت، 8 فروری کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے سینٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کے قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے جو قرارداد منظور ہوئی یہ چند سینیٹرز کی جانب سے منظور کی گئی جو قابل مذمت اور باعث افسوس عمل ہے بی این پی کا موقف واضح ہے کہ 8فروری کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے تاکہ ملک میں جمہوری عمل پروان چڑھ سکے اس کے برعکس اگر انتخابات ملتوی کئے گئے تو یہ غیر آئینی اقدام ہو گا اس عمل سے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو نقصان خدشہ ہے لنگڑی لولی جمہوریت ہے مگر اس کے باوجود بلوچستان نیشنل پارٹی آئین جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے جمہور کی طاقت سے معاملات کو بہتر ی کی جانب لے جایا جا سکتا ہے 8فروری کو صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے بلوچستان میں عدم مداخلت کی پالیسی کو یقینی بنایا جائے الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ بلوچستان کے عوام اپنی مرضی و منشائکے مطابق اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں کیونکہ حقیقی جماعتیں اور نمائندے ہی مستقبل کے بہتر تعین کر سکتے ہیں بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے تمام مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہی ہے انتخابات کے ملتوی ہونے کو بحران جنم لیں گے جن کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے