چمن دھرنے میں 4 ہزار سے زائد ٹینکروں اور ٹرکوں کی بندش کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا لکپاس کے مقام پر احتجاج،روڈ بلاک کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پرلت دھرنے میں ڈھائی مہینے سے چار ہزار سے زائد ٹینکروں ٹرالروں اور ٹرکوں کی بندش کے بعد ٹرانسپورٹروں نے لکپاس کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کردیا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سینکڑوں گاڑیاں دونوں جانب پھنس گئی ٹرانسپورٹروں کا مطالبہ ہے کہ اگر حکومت ہمارے گاڑیوں کو پرلت دھرنے والوں سے آزاد رکرائے یہ تمام وہ گاڑیاں ہیں جو افغانستان سامان اور افغان مہاجرین کو افغانستان پہنچا کر واپس آرہے تھے کہ پرلت کے دھرنے والوں نے ان کا راستہ روک دیا ٹرانسپورٹروں نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اگر ہمارے مطالبہ کو حل نہیں کیا گیا تو ہم غیر معینہ مدت کیلئے تمام قومی شاہراہوں کو بند کریں گے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین حاجی نور احمد شاہوانی کے مطابق ہم مجبور ہوکر لکپاس سمیت تمام قومی شاہراہوں کو بند کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی جمعہ کو صبح ہی تمام قومی شاہراہوں کی بندش کے سبب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں کھڑی ہوگئی ہے رات گئے تک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا ٹرانسپورٹروں کا ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے