نیشنل پارٹی 8فرور ی کو ہو نے والے عام انتخابات کے لئے تیار ہے،سردارکمال خان بنگلزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سر دار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد مقرر ہ وقت پر کرکے حکومت عوامی نمائندوں کے حوالے کی جائے، نیشنل پارٹی 8فرور ی کو ہو نے والے عام انتخابات کے لئے تیار ہے۔ یہ بات انہوں نے سر دار منظور احمد محمد حسنی اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر میر عاطف بلوچ، محمد بخش بلوچ، صوبائی ترجمان علی احمد،ملک جاوید محمد حسنی، کامریڈ اللہ نور بلوچ، سعید میر بلوچ، عبد الحق بابل، غلام اللہ بلوچ، جلیل کشانی، امین اللہ بلوچ،بھی موجود تھے۔سر دار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ چاغی بلو چستان کا اہم ضلع ہے وہاں سے سر دار منظور کی پارٹی میں شمولیت باعث فخر ہے، پارٹی میں شمولیت کر نے پر انہیں مبارکباد پیش کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات اپنے مقرر وقت پر ہوں گے انتخابات کی ملتوی کے ہواہش مند سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب خاموش بیٹھ گئے ہیں۔اس موقع پر سر دار منظور احمد محمد حسنی نے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتی ہے پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتاہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے