مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، کرمان واقعہ پر اظہار افسوس

اسلام‌آباد (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے کرمان واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، اور ایرانی سفیر سے ون آن ون ملاقات کی۔امیر جے یو آئی نے کرمان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ انھوں نے کہا کہ کرمان میں دہشت گردی سے معصوم شہریوں کےجاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں دو روز قبل جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر 2 دہشت گرد حملوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور دو سو کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے