صوبے میں لیویز پروفیشنل فورس بن چکی ہے،نگران وزیر داخلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا ہے کہ صوبے میں لیویز پروفیشنل فورس بن چکی ہے لیویز نے ڈلیور کیا اور عوام کے اعتماد کو حاصل کیا حکومت نے لیویز کی استطاعت میں اضافے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے ہمارا حتمی ہدف اصول امن ہے ایک ایسا امن جو دیر پا اور پائیدار ہو اور جو اقتصادی ترقی اور مجموعی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز 9ویں لیویز کمانڈوز پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیویز نصیب اللہ کاکڑ نے لیویز کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ لیویز کے جوانوں کو جو ٹریننگ دی جا رہی ہے یہ بہترین ٹریننگ ہے اب یہ ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں پر فرض ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو دیانت داری سے سرانجام دیں اورعوام کو اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ لیویز فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کروائے رہیہیں سینکڑوں لیویز کے جوانوں کو کمانڈوز ٹرینینگ اب تک دے چکے ہیں لیویز کو منظم،عوام دوست،جدید تقاضوں سے ہم اہنگ تربیت یافتہ فورس بنانے کے لیے نظر انے والے اقدامات کیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز نصیب اللہ کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ لیویز کو پیشہ ورانہ خطوط پر ڈالنے کے لیے ہم نے ماحول وسائل اور خود مختاری دی ہے تقریب کے اختتام پر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں شیلڈز اور انعامات بھی تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے