شیخ محمد بن زیاد النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہے،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جمعہ کو یہاں شیخ محمد بن زیاد النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عمر افتخار نے نگراں وزیر اعلی بلوچستان کو مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ کہ بلوچستان میں شیخ محمد بن زیاد النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہے جو صوبے کے غریب عوام کو ہمہ وقت معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے انسٹی ٹیوٹ کا اعلی معیار کسی بھی طرح سے ملک کے مہنگے ترین نجی اسپتالوں سے کم نہیں آئی سی کیو کے اس بہترین نظم و ضبط اور مثالی انتظامی امور کی انجام دہی پر ادارے کی انتظامیہ اور پاک آرمی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس طرح پاک فوج نے قدرتی آفات سمیت غیر معمولی ہنگامی حالات اور ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز کی خدمت کی ہے اس طرح طبی میدان میں بھی غریب افراد کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لئے پاک فوج کی ایسی کاوشیں قابل ستائش ہیں نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے یقین دلایا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی کوئٹہ میں پی ای ٹی اسکین، نیو کلئیر میڈیسن, سیکورٹی، مواصلات، ٹرانسپورٹ اور سولرائزیشن کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیح اقدامات اٹھائے جائیں گے نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بی آئی کیو کو ایک مثالی طبی ادارہ بنانے کے لئے حکومت بلوچستان ہر ممکن تعاون کرے گی دورے کے اختتام پر ادارے کے سربراہ بریگیڈیئر عمر افتخار نے نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان کو سوئینر پیش کیا قبل ازیں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ پہنچنے پر ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عمر افتخار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نگراں وزیر اعلی بلوچستان کا استقبال کیا اس موقع پر میر علی مردان خان ڈومکی نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پودا لگایا اور دعا کی۔