آج کل لوگ کہتے ہیں وزیراعظم کے بجائے وزیراعلیٰ بن جائیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج کل زیادہ تر لوگ کہتے ہیں وزیراعظم بننے کے بجائے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ بن جائیں۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج صوبوں کے پاس وسائل موجود ہیں، صحت اور تعلیم کے شعبے پر کم توجہ دی گئی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ صوبے مل کر وفاق کے ساتھ طے کریں اور تعلیم و صحت کے شعبے میں حوصلہ افزا رقم خرچ کریں۔سینیٹر دلاور نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، اس کی وجہ سے صوبوں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او کے سرٹیفکیٹ کی طرف حکومت توجہ دے۔

سینیٹر بیرسٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو وفاق اور صوبوں کے درمیان کوارڈینیشن موثر بنائے، کمیٹی میں ایجوکیشن اور ہیلتھ پر تمام معاملات کو دیکھا جائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے