پانچ جنوری سے بغیرپاسپورٹ کے کوئی شخص پاک افغان سرحد سے داخل نہیں ہوسکے گا
چاغی(ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانچ 5 جنوری 2024 سے، بغیر پاسپورٹ کے کوئی بندہ پاک افغان سرحد سے نور وہاب اور چارباں کراسنگ گیٹ سے نہیں جاسکتا ہے جن کے پاس درست پاسپورٹ اور ویزا ہیں وہ 31جنوری 2024 تک معمول کے کاروبار کے لیے ان کراسنگ کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ افغانستان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے جو لوگ کاروباری مقصد کے لیے گئی ہے CNIC پر واپس اپنے ملک میں داخل ہو سکتی ہے۔نوٹ۔پہلے ہر کوئی پاکستانی شناختی کارڈ پر افغانستان جاسکتا تھا لیکن اب بغیر پاسپورٹ کے کسی کو سرحد پار جانے کی اجازت نہیں ھوگی۔