مسلم لیگ (ن) 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر سے کلین سویپ کریگی،میر نوراللہ لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و حلقہ پی بی 44سریاب سے پارٹی کے نامزدامیدوارمیر نوراللہ لہڑی نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کریگی،مسلم لیگ(ن) پر تنقیدکرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں پارٹی نے ہمیشہ عوام کے ووٹوں سے اقتدارمیں آکر بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک میں دوبارہ ترقی و خوشحالی کے نئے دور کاآغازکریں گے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کوٹکری نصراللہ کرد،کلیم اللہ،کفایت اللہ،علی اصغر،غلام حیدر،کبیر لالا اوردیگر کی اپنے ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔میر نوراللہ لہڑی نے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح میاں نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور بد امنی سے نجات دلائی تھی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی اورپارٹی قائد میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے اورمہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کو ریلیف دینگے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) صوبائی صدر شیخ جعفرخان مندوخیل اوردیگرقائدین کی قیادت میں فعال اور منظم ہے انشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے اور مسلم لیگ(ن) 8فروری کے انتخابات میں کلین سوئیپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اوروہ پارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں لیکن عوام ووٹ کے ذریعے منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے نہ پہلے کبھی عوام کو مایوس کیا ہے اور نہ آئندہ کریگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے