محسن داوڑ کے قافلہ پر فائرنگ قابل مذمت عمل ہے ، ڈاکٹرمالک بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کے قافلہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے نگران حکومت کو چاہیئے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور عام انتخابات کے قیام کے لیئے سازگار ماحول بنائے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نیمحسن داوڑ کے قافلہ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔