لاپتہ افراد کے لواحقین سے ہمدردی کے نام پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈیوں کو اتارنا اور جلا نا غیر سیاسی عمل ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے نام پرپنجگور میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارنا جھنڈوں کی بے حرمتی کرنا اور الیکشن مہم کو سبوتاڑ کرنا نہ صرف انتہائی غیرسنجیدہ غیر سیاسی غیر اخلاقی عمل ہے۔ ان عناصر کا مقصد سیاسی ماحول کو خراب کرنا ہے عملا لاپتہ افراد کی بازیابی اور جدوجہد سے ان کا واسطہ تک نہیں ہے ان کا مقصدبلوچستان میں خانہ جنگی اور برادر کشی کا ماحول پیدا کرکے سیاسی عمل کو سبوتاڑ کرنا ہے اس عمل سے بلوچستان کے عوام پر غیر سیاسی و کاروباری عناصر کے غلبہ کو مضبوط کرنا حقیقی سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے دور رکھ کر بھتہ مافیا ڈرگ مافیا اور مشرف کے باقیات کے لیئے راستہ ہموار کرنا ہے۔ پارٹی بیان میں سیاسی جماعتوں کی صبر و تحمل بردباری و سنجیدگی کو سہرایا گیا۔ پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں بالخصوص نیشنل پارٹی جو لاپتہ افراد کے مسئلے کو ہرفورم پربھرپور انداز میں اجاگر کررہا ہے۔ پارٹی بیان میں واضع کیا گیا کہ جو عمل پنجگور میں کیا گیا بلوچ یکجہتی کمیٹی کو چاہئے ان عناصرسے اپنی لاتعلقی کا اظہار کرکے ان عناصر کی مذمت کرئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے