سوراب، تیز رفتار ی کے باعث ٹریفک حادثہ پانچ افراد جاں بحق 13زخمی

سوراب (ڈیلی گرین گوادر) سوراب میں تیز رفتار ی کے باعث ٹریفک حادثہ پانچ افراد جاں بحق 13زخمی ہو گئے۔پو لیس کے مطابق جمعرات کو سوراب کے علا قے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پی ٹی وی کوئٹہ کے چیف کیمرہ مین احمد خان سولنگی اور کیمرہ مین ظفر علی جاں بحق جبکہ در محمد، نور زیب، نثار، ظہیر احمد، جاوید علی، محمد قاسم، نعمان، منصوراحمد، افضل خان، گل محمد، عزیز اللہ، محمد بخش سمیت 13افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے