دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا،بلاول بھٹو

رائیونڈ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے روایتی حریف مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔این اے 125 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی حلقے سے جیتنے اور حکومت بنانے کے لیے انتخاب لڑرہی ہے، پیپلزپارٹی ڈٹ کر مقابلہ کرےگی ، کارکن گھر گھر جاکر عوام کو سمجھائیں، غریبوں کو حق دلانا ہے تو دیگر جماعتوں سے چھٹکارا پانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت، تقسیم، گالم ،گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، غریبوں کو حق دلانا ہے تو دیگر جماعتوں سے چھٹکارا پانا ہے، پیپلزپارٹی کا ایجنڈا پنجاب اور رائیونڈ کے عوام کو سمجھانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ تک بجلی مفت چاہیے تو تیر کے نشان پر مہر لگائیں، ہم عبدالغفور مئیو اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں،ہم نے منشور پر الیکشن لڑنا ہے، قائد عوام اور شہید محترمہ بنیظیر بھٹو نے جو وعدے عوام سے کیے وہ پورے کیے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ نے ہمارے دس نکاتی منشور کو رائیونڈ کی عوام تک پہنچانا ہے، ہم مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے، ہوائی باتوں پر یقین نہیں رکھتے، پنجاب کے ہرضلع میں مفت اور معیاری علاج کی سہولت دیں گے، دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 50 لاکھ گھر بنوانے کا وعدہ پورا نہیں کیا، عوام کے ساتھ پہلا وعدہ ہے کہ آپ کی آمدنی کو ڈبل کرنا چاہتے ہیں، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے