حب کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا، ورثہ کا احتجاج

حب(ڈیلی گرین گوادر) حب کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا ورثہ کا احتجاج ڈاکٹر رفو چکر ڈی سی حب کا نوٹس پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر کاروائی کا عندیہ۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شپ حب شہر میں قائم نجی زائد میڈیکل سینٹر میں ہیضہ کا شکار معصوم بچے کو لایا گیا جس کو ورثہ کے مطابق ڈاکٹر نے ڈرپ لگایا جس پر بچے کی حالت غیر ہوگئی جب بچے کی حالت بگڑنے لگی تو عین موقع پر ڈاکٹر فرار ہوگیا ورثہ کے مطابق ہم نے ڈاکٹر سے درخواست کی کہ بچے کی حالت خراب ہوگئی ہے اسکو دیکھو مگر ڈاکٹر جلاد بن گیا بچے کی غیریقینی صورتحال میں چھوڑ کر ہسپتال سے فرار ہوگیا اتنے میں بچے کو ایمبولینس میں کراچی لیجایا جارہا تھا کہ بچہ راستے میں دم توڑ گیا جس پر ورثہ لاش لیکر واپس زائد میڈیکل سینٹر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیکر قومی شاہراہ بلاک کردیا جس پر ایس ایچ او حب سٹی نے ورثہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹریفک کو بحال کردیا اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا دوسری جانب اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر حب منیراحمد موسیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حب انکوائری کا حکم دیدیا ڈی سی حب نے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد متعلقہ ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا عندیہ دی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے