بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات بھی کام نہ آئے، حب شہرمیں ہیوی ٹریفک کا داخلہ نہ رک سکا
حب(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات بھی کام نہ آئے حب شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ نہ رک سکا شہری ٹریفک جام سے شدید اذیت میں مبتلا۔ اس سلسلے میں حب شہر کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ ایک ناسور بن گیا تھا جس پر ساکران حب سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ الہی بخش مینگل نے معزز ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جو معزز عدالت میں زیر سماعت ہے معزز عدالت نے حب شہر کے ٹریفک جام کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ڈی ایس پی ٹریفک کی تعیناتی کا حکم دیدیا جسکی تعمیل بھی ہوگئی ڈی ایس پی تعینات ہوگیا مگر ٹریفک جام کا مسئلہ نہ ہو سکا معزز عدالت کے حکم پر شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی مگر حب انتظامیہ نے انتہائی چالاکی کے ساتھ معزز عدالت کے احکامات کے باوجود حب شہر میں صرف ایک طرف بیریر لگا کر چھوڑ دیا جبکہ دوسری طرف دن رات ہیوی ٹریفک کا شہر میں روانی تسلسل کے ساتھ جاری ہے جسکی وجہ سے ٹریفک جام کا سلسلہ جوں کا توں ہے دوسری طرف حب شہر میں غیرقانونی ایرانی تیل کے ڈمپنگ اسٹیشنز بنے ہوئے جہاں دن رات بڑے بڑے ٹریلر ایرانی تیل بھرنے آتے ہیں جنکی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے حب کے شہریوں نے معزز عدالت سے اپیل کی ہے حب انتظامیہ کو پابند کرے کہ ہیوی ٹریفک کو شہر میں آنے سے روکے تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے نجات مل سکے۔