انتخابات میں نگران حکومت،میڈیا مقتدرقوتوں اوراداروں کوبھی غیرجانب دار رہناہوگا، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات،دیانت دار،اہل پڑھے لکھے لوگوں کوووٹ دینا اور باربار ملسط ہونے والوں کو مستردکرنا ہیں انتخابات میں نگران حکومت،میڈیا مقتدرقوتوں اوراداروں کوبھی غیرجانب دار رہناہوگا۔اسلام آباداورچمن دھرنے کے حوالے سے حکومتی رویہ غیر مناسب ہے۔غزہ کے معاملے پرامت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جماعت اسلامی کے نامزدا میدواروں کو ووٹ دینے سے مسائل کے حل کی راہ ہمور ہوگی عوام نے سب کو آزمالیا مگرمسائل میں کمی کے بجائے بدترین اضافہ ہوا ہے انشاء للہ بلوچستان میں شفاف انتخابات کا انعقادہواتوجماعت اسلامی کے امیدواران بڑی تعدادمیں کامیاب ہوگی۔ آٹھ فروری کوشفاف انتخابات ہی مسائل کی راہ ہموار اورجمہوری بحال ہوگی الیکشن کمیشن،عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ صاف شفاف غیر جانبدارلیکشن کروائیں تاکہ ملک وملت مسائل ومشکلات سے باہر آئیں انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے کروڑوں اربوں لاگر عوام کی ضمیروں کو خریدنے والے عوام وملک کے خیر خواہ نہیں انہی قوتوں نے سیاست کو کاروبار بنادیا جماعت اسلامی ان نااہل مفاد پرست لوگوں سے قوم کو بچانے چاہتی ہے تمام سیاسی جماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔بلوچستان کو ریگستان بنانے والے پھر الیکشن میں بھاری رقوم لگاکر بدعنوانی کے ذریعے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں عوام الناس ووٹ کی طاقت سے ان نااہل قوتوں کو مسترد کردیں جماعت اسلامی نے مسائل کے حل قوم کو دیانت دارامیدواران دینے کیلئے صوبہ بھر میں الیکشن میں حصہ لیا ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی کامیاب ہوگی تویہ کامیابی غریب عوام کی کامیاب ہوگی حکمرانوں کی لوٹ مار نااہلی و ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا ہر بچے کو قرض کی زنجیروں اور آئی ایم ایف ورلڈ بنک کی رسیوں سے بندھاہواہے گیس اوربجلی کے بھاری بل عوام پرعذاب بن کرگررہے ہیں جماعت اسلامی کے پاس مسائل کا حل موجود ہے امت مسلمہ کی خاموشی اوربزدلی کی وجہ سے اسرائیل تین ماہ سے غزہ میں معصوم لوگوں کاقتل عام کررہاہے مگرمسلم حکمران اسرائیل کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھاسکے آج حالت یہ ہے کہ ہمارے حکمران صرف غزہ کی لاشیں گننے میں مصروف ہیں فلسطینی مسلمان امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں اورمسلم حکمران امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے