ہم اپنے بڑوں سے لے کر نسل در نسل اپنے علاقیکی خدمت کرتے آرہے ہیں، میر جان محمد جمالی

اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان حلقہ پی بی17 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے گوٹھ جبل پور جمالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے اپنے علاقے کیلئے پانی کی جنگ لڑ رہا ہوں جب فوج چھوڑ کر آیا تو یہ علاقہ1976 کے سیلابوں کے بعد علاقہ بہت مشکل میں تھایہاں پانی کا بہت مسئلہ تھا تو میں نے اپنے علاقے کیلئے جنگ لڑنا شروع کی۔علاقوں کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کر کے مجھے ووٹ دیئیاورمجھے اسمبلیوں میں بھیجا.جہاں میں نے ہمیشہ علاقے کیلئے پانی کی جنگ لڑی۔اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام میری برادری ہے۔مجھ سے جتنا ہو سکا علاقے کی خدمت کرتا رہوں گا۔ان خیالات کا اظہار میر جان محمد خان جمالی نے گوٹھ جبل پور جمالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر میرفاروق خان جمالی،نوابزادہ عطاء محمد خان جمالی،میر سعید خان جمالی،الطاف حسین ہجوانی،میرسعید احمد رند،مہراللہ پلال سمیت دیگر علاقے کے معززین بھی موجود تھے۔جلسے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کر کے میر جان محمد خان جمالی، میر فاروق خان جمالی،نوابزادہ عطاء محمد خان جمالی کا گوٹھ جبل پور جمالی پہنچنے پر شاندار استقبال کیااور بلوچی پگڑی،سندھی ٹوپی، اجرک کا تحفہ پیش کیا۔میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ اللہ پاک مغفرت کرے میرے والد الحاج میر نور محمد خان جمالی اور الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی انہوں نے بھی سارا وقت اپنا اس علاقہ کو دیا۔ہم اپنے بڑوں سے لے کر نسل در نسل اپنے علاقیکی خدمت کرتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ہر وقت خریف کے سیزن میں پانی کی جنگ علاقے کیلئے لڑنی ہو گی تاکہ علاقہ آباد خوشحال رہے.انہوں نے کہا کہ غوث پور،گنداخہ غلام محمد تک جو سڑک بن رہی ہے یہ50کروڑ کی لاگت سے بن رہی ہیلیکن اس کا پیسے سرکار سے آہستہ آہستہ آرہے ہیں جیسے جیسے پیسے سرکار سے آرہے ہیں سڑک بنتی جا رہی ہے۔اسی طرح جعفرآباد سے باغ ہیڈ کا بھی کام جاری ہے اور باغ ٹیل گنداخہ کا روڈ بھی بن گیا ہے جس سے علاقے کے لوگ با آسانی سفر کر رہے ہیں اور باغ ٹیل کے لوگ آرام سے منٹوں میں گنداخہ پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنداخہ میں جو میونسپل کمیٹی بنائی ہے اب گنداخہ میں سرکاری دفاتر بھی بنے گے۔نئی حکومت کے آنے فنڈز آئیں گے۔جس سے علاقے میں مذید ترقیاتی کام ہونگے۔گنداخہ میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ نادرا آفیس،نیشنل بینک بھی بن گئی ہے اور مستقبل میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کے آفیس سمیت تمام سرکاری دفاتر یہاں گنداخہ میں بنیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ اوستہ محمد کو ضلع کا درجہ دلوایا اب اوستہ محمد ضلع بن گیا ہے جس سے اوستہ محمد اور گنداخہ کینوجوانوں کو ملازمتوں سے روزگار کی فراہمی ہو گی۔اگلے دو سال میں 700 سے 800 سرکاری نوکریاں نکلیں گی۔جس پر صرف ضلع اوستہ محمد اور گنداخہ لے نوجوانوں کو ملے گی۔جلد 200 سے زائد پولیس میں بھرتی ہو گی جس پر ضلع اوستہ محمد اور گنداخہ کے نوجوانوں کو ملازمتیں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ گنداخہ میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بن رہا ہے۔جس کو جلد بحال کیا جائے گا۔میر جان محمد خان جمالی نے مذید کہا کہ ضلع اوستہ محمد کے سرکاری دفاتروں کیلئے زراعت کی زمین 32ایکڑ دی گئی ہے۔جہاں پر جلد ڈسڑکٹ کمپلیکس اوستہ محمد بنایا جائے گا.جس پر ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد اورایس پی اوستہ محمد کے دفاتروں کے دفتروں کے سمیت ضلع کے تمام دفاتر بنائے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس اوستہ محمد بننیکیبعد ضلع کے تمام دفاتر فعال ہو جائیں گے۔جس سے ضلع اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام مستفید ہو گی۔اس موقع پر میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ گوٹھ جبل پور جمالی والوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اس جنرل الیکشن میں بھی سینکڑوں لوگوں نے میری حمایت کا اعلان کیا اور جنگل میں منگل کر کیاتنا بڑا پروگرام کیا اور میری حمایت کی۔انشاء اللہ 8 فروری کو عوام کی طاقت سے دوبارہ منتخب ہو کر اسی طرح علاقے کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے