چند مٹھی بھر عناصر شرپسندانہ سرگرمیوں اور جرائم ڈکیتی، چوری راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ڈپٹی کمشنر کچھی
بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی سربراہی قیادت میں کچھی لیویز فورس پولیس کا ضلع کچھی کی تحصیل سنی،بھاگ، کھٹن کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کی بیخ کیلئے مشترکہ گرینڈ آپریشن، آپریشن میں لیویز فورس کچھی پولیس کے دستوں نے حصہ لیا سنی، کھٹن،بھاگ سے دو دو ملزمان گرفتار،بھاگ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد شر پسندوں کیلئے کچھی میں کوئی جگہ نہیں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ضلعی انتظامیہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کے لئے ہر حد تک جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ،ایس پی کچھی کیپٹن(ر)دوست محمد بگٹی کی کاروائی کے بعد میڈیا بریفنگ،تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی میں جرائم پیشہ سماج دشمن ڈاکوؤں چوروں اشتہاری ملزمان کے خلاف ضلعی انتظامیہ کچھی کی ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ اور کیپٹن(ر)دوست محمد بگٹی کی سربراہی اور قیادت میں تحصیل سنی کے مختلف مقامات میں گرینڈ مشترکہ آپریشن کیا گیا آپریشن میں لیویز،پولیس فورس کے جوانوں نے حصہ لیا سرچ آپریشن کے دوران 302 میں نامزد ملزم بھی گرفتار جبکہ ڈی سی اور ایس پی کچھی کی ہدایت پر تحصیل بھاگ میں اسسٹنٹ کمشنر بھاگ،ڈی ایس پی اور سب تحصیل کھٹن میں ایس ایچ او لیویز تھانہ کھٹن کی قیادت میں گرینڈ آپریشن کیا گیا اس دوران کھٹن سے بھی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار اور بھاگ سے سرچ آپریشن کے دوران مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیا گیا گرینڈ آپریشن کے حوالے سے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے بتایا کہ ضلع کچھی میں چند مٹھی بھر عناصر شرپسندانہ سرگرمیوں اور جرائم ڈکیتی، چوری راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جنکی وجہ سے ضلع میں امن و امان کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ایسے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلعی انتظامیہ کمبائنڈ آپریشن کررہی ہے جن کے خلاف بلا تفریق امتیاز کاروائی جارہی ہے ڈاکیت سماج دشمن افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہیں چھپنے کیلئے بھی جگہ نہیں ملے گی خود کاروائیوں کی نگرانی کررہا ہے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ہر قیمت پر ضلع کچھی کا امن ترجیح ہوگی اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سخت ترین اقدام اٹھانے سے بھی دریغ نہیں کررہی جرائم پیشہ افراد اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ضلع کی امن پر دباؤ کو کبھی قبول نہیں کرینگے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ممکنہ وسائل کو استعمال میں لایا جارہا ہے