مسلم لیگ (ن) 8فروری کو ہونے والے انتخابات بھاری اکثریت سے جیتے گی، فاطمہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی رہنما ء فاطمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)8فروری کو ہونے والے انتخابات بھاری اکثریت سے جیتے گی کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ دوسری جماعتوں نے اقتدار میں آنے کے باوجود قوم اور ملک کو مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور فتنہ وفساد کے سوا کچھ نہیں دیا زندگی کے ہر شعبے میں شاندار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے تمام کام مسلم لیگ (ن) کے کھاتے میں آتے ہیں،سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف ایک مرتبہ پھر پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہو کر اس ملک کی تقدیر بدل دینگے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو بروری روڈ پر خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔فاطمہ خان نے کہاکہ خواتین کا ووٹ بڑی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ خواتین ملک کی آبادی کانصف حصہ ہیں خواتین اپنے ووٹ کے زریعے ایسے نمائندوں کاانتخاب کریں جو انکی صحیح معنوں میں خدمت کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو خواتین کو ہر شعبے میں برابری کی نمائندگی دینے کیلئے اقدامات اٹھاتی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)آئندہ انتخابات میں نہ صرف کلین سویپ بلکہ میاں نواز شریف چوتھی بارپاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہو کر اس ملک کی تقدیر بدل دینگے،آج ملک میں بے روز گاری اور مہنگائی نے پنجے گاڑ ھ رکھے اس کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہے جس کی نااہل حکومت نے آج ملک کو لاتعداد مسائل سے دوچار کر رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدواروں کووووٹ دیکر کامیاب بنائیں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) عوام کو مایوس نہیں کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے