محسن داوڑ پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ پر قاتلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے واقعات کو ناقابل قبول اور ریاستی اداروں کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے اور اعلی عدلیہ سے دہشتگردی کے واقعات کانوٹس لینیاور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شاہد عام انتخابات میں رکاوٹیں ڈالنے کی خاطر دہشتگردی کے آغاز کیلئے پشتونخوا وطن کو چنا گیا ہے جوحالیہ بدترین دہشتگردی سے متاثرہ علاقے اور عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے اورریاست کی جانب سے پشتونخوا وطن اور اس کے عوام پر ایک بار پھرخوف اور وحشت مسلط کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائیگی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر پشتونخوا وطن کے سیاسی رہنماں کی زندگیوں کو لا حق خطرات اور تحفظ کیلئے اقدامات نہ کئے گئے توکسی بھی ناخوشگوار واقعے کے نتیجے میں عوام سخت رد عمل دینے پر مجبور ہونگے جس کی وجہ سے مشکلات میں پہلے سے گرے اس ملک کی استحکام کو سخت نقصان پہنچے گا۔