حاجی کیمپ کوئٹہ میں جن چیزوں کی کمی ہے پوری کی جائے گی،نگران وفاقی وزیر مذہبی امور

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ کا حاجی کیمپ دیگر صوبوں کی نسبت بہتر ہے۔ کوئٹہ حاجی کیمپ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور اور سندھ کے بعد کوئٹہ کا دورہ کیا ہے، حاجی کیمپ کے دورے کا مقصد حالات کا جائزہ لینا ہے، سندھ حاجی کیمپ کے دورے پر پتہ چلا کہ 50 برس تک کمروں کی دیواروں پر چونا تک نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں گزشتہ روز اجلاس ہوا جہاں شاندار گفتگو ہوئی، کوئٹہ کے تمام علما اجلاس میں شریک ہوئے جہاں سیر حاصل گفتگو کی گئی، کوئٹہ کے حاجی کیمپ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، گزشتہ سال 4 ہزار حجاج کوئٹہ سے روانہ ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے حجاج سروس میں کوئی کمی نہ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے