بیماری درخواست پر جی ایم گیس نے حلقے میں گیس پریشر کمی کا مسئلہ حل کر دیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں، زرک مندوخیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حلقہ42کوئٹہ فائیو مسلم لیگ نون کے امیدوار زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سیاست عبادت ہے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے بیماری درخواست پر جی ایم گیس نے حلقے میں گیس پریشر کمی کا مسئلہ حل کر دیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایم گیس انور بلوچ سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کیا کہ کوئٹہ شہر میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ عرصہ دراز سے جاری ہے میرے حلقے میں پریشر نہ ہونے کے برابر تھا جس پر ہم نے جی ایم انور بلوچ سے ملاقات کی تھی انہوں نے مسئلہ حل کرانے مکمل یقین دہانی کرائی تھی انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں حلقے میں گیس پریشر میں کمی کے مسلئے کو حل کر دیا کیا آج ہم جی ایم انور بلوچ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنے آئے ہے جہنوں عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہی سیاست کے میدان میں آئے ہیں سیاست عبادت ہے اگر عبادت ہی درست نہ ہو تو کوئی بھی کامیاب نہیں ہو سکتااس موقع پر جی ایم گیس کمپنی انور بلوچ کا کہنا تھا کہ مڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر میں گیس پریشر بہتر کرنے کے لیے کام جاری ہے زرک مندوخیل کی گذارش پر مشن روڈ پر ٹی بی ایس نصب کردیا ہے جس سے طوغی روڈ علمدار روڈ اور اس محلقہ علاقوں میں گیس پریشر بہتر ہوگیا ہے ہماری کوشش ہے کہ شہر بھر میں گیس پریشر کا مسئلہ ہو ہمارا عملہ دن رات کام میں مصروف ہے سردیوں میں گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کے باعث بل بھی زیادہ آتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عوام پر بلوں کا بوجھ کم ڈالہ جائے۔