بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح نوکنڈی میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی
نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح نوکنڈی میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جس سے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے شہریوں کو سودا سلف خریدنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری طرف میڈیکل اسٹور،داش اور ہوٹلز کھلے رہے،انجمن تاجران،سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ تربت سے سفر کرتے ہوئے اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے بلوچ لانگ مارچ کے شرکاء کو آئے روز مختلف ہتھکنڈوں سے تنگ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ لانگ مارچ کے مطالبات کو تسلیم نہ کرنے اور مختلف حیلے بہانے بناکر انکی جائز احتجاج سے دور کرنے کی حربے کامیاب نہیں ہونگے ایسے ہتھکنڈوں سے بلوچ قوم کے دلوں میں مذید دوریاں پیدا ہوگی،انہوں نے مطالبہ کیا اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کی مطالبات کو فوری منظور کرکے انکے پیاروں کو بازیاب کیا جائیں۔