کیچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے میں شرکت کر نے والے 30سرکا ری ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کیچ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے میں مبینہ طور پر شرکت کر نے والے 30سرکا ری ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 5دسمبر کو ہو نے والی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوارڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں یہ بات نو ٹس میں لائی گئی ہے کہ 23نومبر سے 6دسمبر 2023تک تربت شہر میں جاری رہنے والے دھر نے کے دوران 30کے قریب سرکای ملازمین نے شرکت کی تھی جس پر انکے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، احتجاج میں شرکت کرانے والئے ملازمین کا تعلق محکمہ سماجی بہبود، تعلیم، لیویز، بلدیات، آپاشی، ماحولیات، بی اینڈ آر، صحت، ریونیو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ہے جنہیں انکے محکموں کو رپورٹ کر نے کی ہدایت کر دی گئی ہے دوسری جانب کمشنر مکران ڈیژین نے بھی ملازمین کے خلاف کارروائی کے لئے سیکر ٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور دیگر متعلقہ محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔