کل اور پرسوں کوئٹہ شہر میں کوئی ہڑتال نہیں ہے تاجران اپنا کاروبار اور مارکٹیں کھلی رکھیں،عبدالرحیم کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ کل اور پرسوں کوئٹہ شہر میں کوئی ہڑتال نہیں ہے تاجران اپنا کاروبار اور مارکٹیں کھلی رکھیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) سے کسی بھی تنظیم نے ہڑتال کے بارے میں کوئی رابطہ نہیں ہے لہٰذا کل اور پرسوں کوئٹہ شہر میں کوئی ہڑتال نہیں ہے تاجران ہڑتال سے متعلق کسی بھی افواہ پر کان نہیں دھریں اورتاجر برادری اپنی دکانیں اور مارکیٹس کھلی رکھیں۔انہوں نے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے تمام یونٹس کے صدور کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی مارکیٹس بلاخوف و خطر کھلی رکھیں اور کاروبارکریں۔