نگراں دفاقی حکومت مولانا اور ایمل ولی خان کو سیکورٹی فراہم کرے، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن)کے حلقہ این اے 252سے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے عام انتخابات کے خلاف بڑی سازش قرار دیا۔نگراں دفاقی حکومت مولانا اور ایمل ولی خان کو سیکورٹی فراہم کرے پہلے ہی حکومت نے انھیں تھریٹ سے اگاہ کیا تھا لیکن سیکورٹی نہ دینا ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کے سازشوں اور چالوں سے بخوبی واقف ہیں دشمن ملک میں جمہوریت اور الیکشن کے خلاف ناپاک عزائم رکھتا ہے ہم ملک میں عدم استحکام بد امنی اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ایک اواز اور متحد ہیں دشمن سی پیک اور الیکشن کے خلاف اپنے مزموم عزائم میں کھبی کامیاب نہیں ہوسکتا جمہوری نظام چلتا رہے گا آئین و قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیئے الیکشن ضروری ہیں کچھ بھی ہو جائے الیکشن کا ہر مسئلہ کا حل ہے خود مختیار پارلیمنٹ کا قیام لازم ہے حکومت اور الیکشن کمیشن سازگار ماحول اور سب کو برابری کے نظر سے دیکھے کوئی فیورٹ نہیں ہونا چاہیے عوام 8 فروری کو جو بھی فیصلہ دینگے ہم اسے قبول کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے