نگران وزیراعظم کی چودھری شجاعت کے گھر آمد، خیریت دریافت کی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے ہمیشہ رواداری اور مفاہمت کی سیاست کی ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچے اور خیریت دریافت کی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں، ان کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں، چودھری شجاعت نے ہمیشہ رواداری اور مفاہمت کی سیاست کی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی رائیونڈ تبلیغی مرکز بھی آمد متوقع ہے، نگران وزیراعظم تبلیغی مرکز میں تبلیغی اکابرین سے ملاقات کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے