ملک میں 10 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری ہورہی ہے،انوار الحق کاکڑ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں 10 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری ہورہی ہے۔

لاہور میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ بہت ضرورت ہے، ملکی آمدن اور خرچ میں فرق بہت زیادہ ہے، ٹیکس محصولات عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جاتے ہیں، ٹیکس کی شرح میں کمی بڑا چیلنج ہے، تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کے لیے ٹیکس وصولی کا مربوط نظام ناگزیر ہے، پاکستان میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے ٹیکس کی شرح 9 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں سے بات کرکے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، نوجوانوں کو ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے