لاک اپ پر تعینات عملے کو ایک گھنٹے بعد قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا، ڈی پی او قلات بابر مشتاق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع قلات کی جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی دروازہ توڑ کر فرار ہوگئے،فرار ہونے والے قیدیوں میں قتل کی وارداتوں میں ملوث قیدی بھی شامل ہیں،لاک اپ پر تعینات عملے کو ایک گھنٹے بعد قیدیوں کے فرار کا علم ہوا۔ڈی پی او قلات بابر مشتاق نے بتایا کہ قلات جوڈیشل لاک اپ سے 6 قیدی محمد عارف،عبدالقیوم، نصیر احمد،نبی بخش،محمد اسماعیل اور عبدالحفیظ فرار ہوگئے،فرار ہونے والے قیدیوں میں قتل کی وارداتوں میں ملوث قیدی بھی شامل ہیں،قیدی جوڈیشنل لاک اپ کا دروازہ توڑ کر پچھلی دیوار سے فرار ہوئے، لاک اپ پر تعینات عملے کو ایک گھنٹے بعد قیدیوں کے فرار کا علم ہوا۔پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کرکے مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی ہے، اس حوالے سے آئی جی جیل بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ قلات جوڈیشنل لاک اپ پولیس کی زیر نگرانی ہے، آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔