قلعہ عبداللہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر قتل، واقعہ کا رپورٹ طلب
قلعہ عبداللہ +کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکٹر کو قتل کردیا، نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلیا۔ گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداللہ میں جنگل پیرعلیزئی کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر فدامحمد ولد بازمحمد قوم پیرعلیزئی فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہوگیاواقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا۔مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے،دوسری جانب نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کا جنگل پیر علیزئی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر فدا محمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا،نگران وزیر داخلہ کی متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوں سے جائزہ لیا جائے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم،ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔