عوام مفادات کی سیاست کرنے والوں کو پہچان گئے ہیں، شیخ زرک خان مندوخیل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اور حلقہ پی بی 42 کوئٹہ 5 سے نامزد امیدوار شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ عوام سیووٹ لیکر برسوں سے اقتدار و مفادات کی سیاست کرنے والوں کو عوام پہچان گئے ہیں، عوام کواسلام کے نام پر کبھی حقوق کے نام پراورکبھی روٹی کپڑا اور مکان کے نام دھوکہ دیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے کے مختلف علاقوں کے دورے، کارنر میٹنگزاور عمائدین سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر سیاسی وقبائلی رہنماء چیئرمین اجمل خان بازئی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء زرک مندوخیل کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں نوجوان قیادت زرک مندوخیل کی جیت یقینی ہے، شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا کہ ماضی میں کوئٹہ کے نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں سے محروم کردیاگیا اور وہ تعلیم یافتہ ہوتے ہوئے بھی در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اب عوام کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس بارعوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی یقادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہونے والا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے